قربانی کے جانور کے سینگ اگر کاٹ دیئے ہوں تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟
صورت ِ مسئولہ میں اگر قربانی کے جانور کے سینگ جڑ سے کاٹے نہ گئے ہوں تو اس جانور کی قربانی شرعاً جائز ہے ، اور اگر جڑ سے کاٹا گیا ہے یا اکھاڑا گیا ہے تو اس جانور کی قربانی جائز نہیں ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ويجوز بالجماء التي لا قرن لها، وكذا مكسورة القرن، كذا في الكافي.وإن بلغ الكسر المشاش لا يجزيه، والمشاش رءوس العظام مثل الركبتين والمرفقين، كذا في البدائع."
(کتاب الاضحیۃ،ج:5،ص:297،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411102509
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن