بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس جائے نماز میں غیر محرم نماز پڑھے اس میں غیرمحرم عورت نماز پڑسکتی ہے


سوال

جس جائے نماز پر غیر محرم مرد نماز پڑھے اس پر عورت نماز پڑھ سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نماز درست ہونے کے شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جائےنماز نجاست سے پاک ہو ،لہذا صورتِ مسئولہ جس جائے نماز پر غیر محرم مرد نماز پڑھےاگر اس میں نجاست لگی ہوئی نہیں ہے تو   اس پر عورت کا نماز پڑھنا جائز ہے ۔

العنایہ میں ہے :

(تطهير النجاسة واجب من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه ..... وله: (تطهير النجاسة) أي تطهير محل النجاسة بإثبات الطهارة فيه .... واجب من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه لقوله تعالى {وثيابك فطهر} أمر بتطهير الثياب مطلقا وهو للوجوب."

(كتاب الطهارة ،باب الأنجاس وتطهيرها، ج:1، ص:190، ط: دار الفكر لبنان)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404102070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں