بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنیہ سے نکاح


سوال

جنیّہ اگر نکاح کی پیش کش کرے تو نکاح کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

انسان اور جنات الگ الگ جنس ہیں؛ لہذا انسان کا نکاح جنات کے ساتھ جائزنہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

فخرج الذكر والخنثی المشکل ... والجنية و إنسان الماء؛ لاختلاف الجنس، وأجاز الحسن نکاح الجنیة بشهود.(درمختار)

(قوله: لاختلاف الجنس) لأن قوله تعالى: {وﷲ جعل لکم من انفسکم ازواجًا} بین المراد من قوله تعالى: {فانکحوا ماطاب لکم من النساء} وهو الا نثی من بنات آدم، فلایثبت حل غیر ها بلا دلیل، و لأن الجن یتشکلون بصور شتی فقد یکون ذكرًا تشکل بشکل أنثی ... الخ (قوله: أجاز الحسن البصري) كما في البحر.

(ردالمحتار، كتاب النكاح، ج۳ص۵)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200272

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں