بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنات کی طرف سے جادو وغیرہ کے ہونے کی بتائی ہوئی باتوں کا حکم


سوال

میرے گھر میں جنات کا مسئلہ ہے،   میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا  جنات غیب کاعلم جانتے ہیں؟ کیوں کہ کہ میرے سسرال والوں نے ایک عامل بلاکر جنات حاضر کرواکے باتیں پوچھی ہے، تو جنات کاجادو اور تعویذ وغیرہ کے ہونے کے بارے میں کہنا کس حد تک درست ہے، کیوں کہ میرے سسرال والے اس کو سچ سمجھ رہے ہیں، جب کہ میرا ایمان ہے کہ غیب کاعلم صرف اللہ تعالی جانتے ہیں، براہِ کرم راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس  ہے، لہذا شیاطین نہ غیب کی باتیں جانتے ہیں اور نہ ہی ان میں غیب کی باتیں جاننے کی صلاحیت ہے، اور ان کی طرف سے یہ کہنا کہ جادو یا تعویذ ہوا ہے، اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اور  ایسی باتیں سوچ کر  شکوک وشبہات کی وجہ سے اپنا یا دوسروں کا  گھر برباد نہیں کرنا چاہیے۔

جامع البیان عن تاویل آی القرآن (تفسیرالطبری) میں ہے:

"وقوله: {فلما خر تبينت الجن} يقول عز وجل: فلما خر سليمان ساقطا بانكسار منسأته تبينت الجن {أن لو كانوا يعلمون الغيب} الذي يدعون علمه  {ما لبثوا في العذاب المهين} المذل حولا كاملا بعد موت سليمان، وهم يحسبون أن سليمان حي وبنحو الذي قلنا في ذلك قال أهل التأويل".

(سورة السبأ، رقم الآية:14، ج:19، ص:239، ط:دار الهجر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144410100281

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں