بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک عورت نے دوسری کی بالی کھینچ کر کان چیر دیا تو قصاص کا حکم


سوال

ایک عورت نے لڑائی میں دوسری عورت کی بالی کھینچ کر اس کا کان چیر دیا، کیا وہ دوسری عورت اس سے قصاص لے سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سب سے بہتر صورت تو یہ ہے کہ مذکورہ خاتون بدلہ لینے کے درپے ہونے کی بجائے معافی کی راہ اپناتے ہوئے اپنی مسلمان بہن سے در گزر کرکے معاملہ نمٹا دے، قرآن عظیم الشان میں بھی اسی کی ترغیب دی گئی ہے، اور ایسے معاف کرنے والے لوگوں کی مدح سرائی کی گئی ہے، حتی کہ اس کو صبر کا اعلیٰ مقام قرار دیا گیا ہے، تاہم اگر خاتون قصاص لینا چاہتی ہے تو  اگر کان اس طرح کاٹ دیا گیا ہے کہ کاٹنے والی عورت کا کان ہو بہو اسی طرح کاٹنا ممکن ہو تو قصاص لیا جا سکتا ہے، اگر ہو بہو اسی طرح کاٹنا ممکن نہ ہو تو قصاص  نہیں لیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ قصاص لینے کا حق حکومتِ وقت کو حاصل ہے، از خود قصاص لینا جائز نہیں ہے  اور اگر چاہے  تو علاج میں جو خرچہ ہوا ہے وہ خرچہ اس سے لےلے۔

احیاء علوم الدین میں ہے:

"مدح الله تعالى العافين عن حقوقهم في القصاص وغيره فقال تعالى {وإن عاقبتم ‌فعاقبوا ‌بمثل ما عوقبتم به ولئن صبرتم لهو خير الصابرين}...فالصبر على أذى الناس من أعلى مراتب الصبر لأنه يتعاون فيه باعث الدين وباعث الشهوة والغضب جميعا."

(ربع المنجيات، كتاب الصبر، بيان مظان الحاجة الي الصبر، ج:4، ص:71، ط:دار المعرفة)

فتاویٰ شامی میں ہے:

" (وكذا) الحكم في (الرجل والمارن والأذن).

(قوله والأذن) أي كلها؛ وكذا بعضها إن كان للقطع حد يعرف تمكن فيه المماثلة وإلا سقط القصاص إتقاني."

(كتاب الجنايات، باب القود فيما دون النفس، ج:6، ص:155، ط:سعيد)

مجمع الانہر میں ہے:

"(الحد) فاللام الجنس بقرينة مقام التعريف فيشمل الحدود...(عقوبة مقدرة) مبينة في الكتاب أو السنة أو الإجماع (تجب) ‌على ‌الإمام ‌إقامتها يعني بعد ثبوت السبب عنده."

(كتاب الحدود، ج:1، ص:584، ط:المطبعة العامرة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404100488

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں