بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس سے افطاری


سوال

جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہےاگر وہ کام افطاری کے وقت کرے تو کیا افطار بھی ہوجائے گا جیسے جماع کرنا افطاری کے وقت میں؟

جواب

افطاری کھجور سے کرنا سنت ہے، اگر تر کھجور ہو تو وہ مستحب ہے، وہ میسر نہ ہو تو خشک کھجور اور اگر وہ بھی نہ ہو تو پانی سے کرنا بہتر ہے،البتہ افطاری کے وقت کوئی بھی ایسا کام کرلیا جس سے روزہ مکمل یا ختم ہوگیا یا پورا ہوچکا تو     اس سے روزہ افطار ہوجائے گا۔

حدیث شریف میں ہے:

عن سلمان بن عامر قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إذا أفطر أحدكم فليفطر على تمر فإن لم يجد فليفطر على ماء فإنه طهور"

سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے، اور اگر اسے کھجور نہ ملے تو پانی سے افطار کرے، اس لیے کہ وہ پاکیزہ چیز ہے۔

(مصنف ابن أبي شيبة،كتاب الصيام، (6/ 135)،ط:دار کنوز ریاض )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101595

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں