بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جن بھوت اور بابا قسم کے لوگوں کے پاس جانا


سوال

میری امی جن بھوت اور بابا قسم کے لوگوں پہ بڑا یقین رکھتی ہے۔ میں نے کافی مرتبہ منع کرنے کی کوشش بھی کی مگر ناکام رہا۔ کیا ان لوگوں کے پاس جانا چاہئے؟ اور جو خاتون کہتی ہے میرے پاس جن بھوت ہے ان کے پاس جانا چاہئےواسلام

جواب

جن بھوت اور بابا قسم کے لوگ اللہ تعالی کی مخلوق ھیں اور مخلوق میں اچھے برے ھر قسم کے لوگ ھوتے ھیں ایسے لوگوں میں کوئی سچا بھی ہوگا مگر عموما اس قسم کے لوگوں میں جھوٹ زیادہ ہوتا ہے اس لیے ان کے پاس جانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ خواتین کوعام طور پر یہ مسائل توھم پرستی کی وجہ سے پیش آتے ھیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نھیں ھوتا ، ایسے لوگوں کے پاس جانا عقیدہ کی کم زوری اور عمل کی خرابی کا نتیجہ ھوتا ھے لہذا ایسے لوگوں کے پاس جانا شرعا درست نھیں ھے


فتوی نمبر : 143511200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں