بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کئی سال تک جماع نہ کرنے سے نکاح ختم نہیں ہوا


سوال

میری شادی کو چار سال گیارہ ماہ ہوگئے ہیں اور اپنے بیٹے کی ولادت کے بعد سے اب تک اپنی بیوی کے پاس دوبارہ نہیں گیا اور میں اس سے لڑائی جھگڑا کے ختم کرنے کے لیے  کافی دور ہوں، لیکن ہمارا سونا ،کھانا ،پینا ایک ساتھ ہے ،شرعی اعتبار سے کچھ آگاہی فراہم  کردیجیے گا!

جواب

میاں بیوی کے علیحدہ رہنے سے خواہ وہ طویل عرصہ ہی کیوں نہ ہو ، دونوں کا نکاح ختم نہیں ہوتا،  نکاح کے ختم ہونے کے لیے شوہر کی طرف سے طلاق، یا باہمی رضامندی سے خلع، یا نکاح فسخ ہونے کے اسباب کی موجودگی میں فسخ نکاح کا پایا جانا ضروری ہے۔

لہذا اگر آپ بچے کی ولادت کے بعد سے اپنی بیوی سے ہم بستر نہیں  ہوئے تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، تاہم آپس کے اس نزاع کو جلد از جلد ختم کرکے بیوی کے حقوق ادا کرنے  چاہییں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144207200424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں