السلام علیکم۔ کیا جہاد فرض عین ہو چکا ہے؟؟ برائے مہربانی اس کے آج کے دور سے متعلق احکام واضح فرما دیں۔ جزاک اللہ تعالی۔
دفاعی جہاد صرف اس صورت میں فرض عین ہوتا ہے جب کہ امام المسلمین کی طرف سے نفیر عام کا حکم ہوجائے کہ سب جہاد کے لیے نکلیں۔ اور جب تک نفیر عام نہ ہو، دین کے دیگر شعبوں درس و تدریس، دعوت و تبلیغ وغیرہ کی طرح جہاد بھی فرض کفایہ رہتا ہے۔
فتوی نمبر : 143410200028
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن