بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جگر اور گردوں کے امراض کے لیے وظیفہ


سوال

جگر اور گردوں کے امراض کے لیے قران و حدیث سے ثابت وظیفہ بتائیں۔

جواب

مندرجہ ذیل دعا کا کثرت کے ساتھ اہتمام کریں:

"اَللّهمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ البَرصِ وَ الْجُنُونِ وَ الْجُذَامِ وَ مِنْ سَيْئِ الأسْقَامِ."

نیز آیاتِ شفاء پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی صاحبِ مرض کو پلایا جائے ،آیاتِ شفاء مندرجہ ذیل ہیں:

"وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ. يٰاَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ. وَهُدًى وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ. يَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُه‘ فِيْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ. وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا. وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ. قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّشِفَآءٌ." (اعمالِ قرآنی)

اس کے علاوہ سورۃ القریش کو کھانے پر دم کرکے کھایا جائے تو گردوں کے لیے مفید ہے، حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ اس سے متعلق اعمالِ قرآنی میں لکھتے ہیں:

’’سورۃ الایلاف کھانے پر دم کرکے کھانے سے ہر قسم کے ضرر و تخمہ وغیرہ سے محفوظ رہے، اور درد گردہ کوبھی نافع ہے۔‘‘

(ص: 104، ط: دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101526

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں