بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جھینگا اور بملا (Bombay duck / bumla) کھانے کا حکم


سوال

سمندری جانور میں سے بوملا (بملا) اور جھینگا کھانا کیسا ہے؟

جواب

 جھینگا مچھلی کی قسم ہے اور اس کا  کھاناحلال ہے۔

  تفصیل کے لیے ’’جواھر الفتاوی‘‘ جلد 3  ،( مولفہ :مفتی عبد السلام چاٹگامی صاحب ) ملاحظہ فرمائیں۔

نیز   بُملا  (Bombay duck / bumla) جسے مقامی لوگ یہاں ”بُمبل“ بھی کہتے ہیں، یہ مچھلی ہی کی ایک قسم ہے، اس کا کھانا حلال ہے۔

"بدائع الصنائع" میں ہے :

" أما الذي يعيش في البحر فجميع ما في البحر من الحيوان محرم الأكل إلا السمك خاصةً؛ فإنه يحل أكله إلا ما طفا منه، وهذا قول أصحابنا - رضي الله عنهم-".

 ( 5/35 کتاب الذبائح والصیود ط :سعید) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں