حادثہ کی صورت میں مجھے پاؤں پہ کٹ لگا اور میرا خون بہہ گیا، کیا میرا روزہ ٹوٹ گیا ؟
بصورتِ مسئولہ جسم کے کسی ظاہری حصے سے خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیوں کہ روزہ جسم میں اصلی راستوں کے ذریعے کسی ایسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے جو دوا یا غذا ہو۔
السنن الكبرى للبيهقي میں ہے:
"عن ابن عباس، أنه ذكر عنده الوضوء من الطعام، قال الأعمش مرة: والحجامة للصائم , فقال: " إنما الوضوء مما يخرج وليس مما يدخل، وإنما الفطر مما دخل وليس مما خرج " وروينا عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال للقيط بن صبرة: " وبالغ في الاستنشاق إلا أن تكون صائما "
(باب الافطار، رقم الحديث:8253، ج:4، ص:435، ط:دارالكتب العلمية)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144209200750
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن