بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جینز کی پینٹ پاک کرنا


سوال

اگر جینز کی پینٹ کو پورا پاک کرنا مطلوب ہو تو مسؑلہ یہ آتا ہے کہ پینٹ گیلی ہوکر بھاری ہوجاتی ہے اور موٹی بھی ہوتی ہے؛ اس لیے مسلسل نل کے نیچے اٹھاۓ رکھنا ممکن نہیں رہتا اور پینٹ زمین پر چھوڑنی پڑتی ہے۔ اس صورت میں پینٹ کیسے پاک کریں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ہاتھ  میں پکڑ  کر جینز کی پینٹ دھونا اور اسے پاک کرنا مشکل ہو تو زمین پر کسی چیز کو رکھ لے اور اس کے اوپر جینز کی پینٹ رکھ کر اسے اس طرح دھوئے کہ پانی نیچے بہہ جائے، اور نل ایسی جگہ پر ہو کہ نیچے پانی ٹھہرتا نہ ہو تو نل کے نیچے زمین پر رکھ کر بھی اسے دھو سکتے ہیں، اتنی دیر تک بہتے پانی میں دھوئی جائے کہ نجاست زائل ہوجائے تو  پاک ہوجائے گی۔

واضح ہو کہ جینز کی پینٹ صلحاء کا لباس نہیں ہے؛ لہذا اسے پہننے سے اجتناب بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201632

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں