بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جب اللہ تعالی کارساز ہے تو نظرکیوں لگتی ہے؟


سوال

جب  اللّه کار ساز ہے، تو نظر بد کیوں لگتی ہے؟

جواب

اشیاء اور  اشیاء  کی تاثیرات بھی اللہ تعالی کی قدرت اور کارسازی کا مظہر ہیں، اللہ تعالی نے بعض نگاہوں میں تیروں کی طرح اثراندازی کی طاقت رکھی ہے، یہ تاثیر چوں کہ اللہ تعالی کے اذن اور اس کی اجازت کے تابع ہے، اور یہ بھی من جملہ دیگر اسباب کی طرح تاثیر رکھتی ہے، لہٰذا  جس کو نظر لگتی ہے وہ بھی اللہ تعالی کے حکم ہی سے لگتی  ہے، جیسے کہ حدیث شریف میں ہے، کہ آپﷺ نے فرمایا:

"نظر لگنا برحق ہے، اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت کرنے والی ہوتی تو نظر سبقت کرتی، اور جب تم سے دھونے کا مطالبہ کیا جائے تو تم  دھو دیا کرو۔"

(کتاب الطب والرقی، الفصل الاول، ج:2، ص:1280، ط:المکتب الاسلامی.بیروت)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح  میں ہے:

وعن ابن عباس - رضي الله عنهما - عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " «العين حق، فلو كان شيء سابق القدر سبقته العين، وإذا استغسلتم فاغسلوا» ". رواه مسلم.

 (وعن ابن عباس - رضي الله عنهما - عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: العين) : أي: أثرها (حق) : وتحقيقه أن الشيء لايعان إلا بعد كماله وكل كامل يعقبه النقص ولما كان ظهور القضاء بعد العين أضيف ذلك إليها (فلو كان شيء سابق القدر) : أي: غالبه في السبق (سبقته العين) : أي: لغلبته العين، والمعنى: لو أمكن أن يسبق القدر شيء، فيؤثر في إفناء شيء وزواله قبل أوانه المقدر له سبقت العين القدر، وحاصله: أن لا هلاك ولا ضرر بغير القضاء والقدر، ففيه مبالغة لكونها سببا في شدة ضررها، ومذهب أهل السنة أن العين يفسد ويهلك عند نظر العائن بفعل الله تعالى أجرى العادة أن يخلق الضرر عند مقابلة هذا الشخص بشخص آخر. قال النووي: فيه إثبات القدر، وأن الأشياء كلها بقدر الله تعالى.

قال الطيبي: المعنى أن فرض شيء له قوة وتأثير عظيم سبق القدر لكان عينًا. والعين لايسبق فكيف لغيرها؟ وقال التوربشتي قوله: " العين حق " أي: الإصابة بالعين من جملة ما تحقق كونه، وقوله: " ولو كان شيء سابق القدر " كالمؤكد للقول الأول، وفيه تنبيه على سرعة نفوذها وتأثيرها في الذوات."

(كتاب الطب والرقى، ج:7، ص:2870، ط:دارالفكر.بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں