بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جیز ٹی وی ایپ (jazz tv app) میں حاصل ہونے والے فری کوئن اور ایم بی کے استعمال کا حکم


سوال

جیز ٹی وی ایپ  (jazz tv app) سے جیز اپنے کسٹمر کو فری کوائن اور ایم بی دیتا ہے اور پھر ان کوائن سے موبائل لوڈ کرسکتے ہیں، کیا یہ لوڈ لینا صحیح ہے؟

جواب

جیز ٹی وی ایپ (jazz tv app)، موبائل ٹی وی کی ایپلیکیشن ہے جس میں مختلف چینلز کے ذریعہ ڈرامے اور فلمیں وغیرہ  دکھائی جاتی ہیں اور یہ ٹی وی کی ہی جدید شکل ہے۔ چوں کہ ٹی وی آلہ معصیت ہے اور بے شمار گناہوں کا مجموعہ ہے، چاہے کسی بھی شکل میں ہو، لہٰذا  جیز ٹی وی ایپ کا استعمال ہی شرعًا جائز نہیں ہے، اور اس میں حاصل ہونے والے کوائن کے ذریعہ موبائل میں بیلنس لوڈ کروانااور ایم بی کا استعمال بھی جائز نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/ٹی-وی-کا-شرعی-حکم/27-08-2019


فتوی نمبر : 144210200746

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں