بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز سے ملنے والے فری منٹس کا حکم


سوال

مجھے جاز  کمپنی والے  بناکسی ٹیکس یا کٹوتی کے کبھی کبار  10 فری منٹس دیتے ہیں ، جنہیں میں 3  دن تک استعمال میں کرسکتا ہوں،  اس کے بعد مدت ختم ہونے پھر استعمال میں نہیں کرسکتا،  اور میں ضرورت کے وقت منٹ استعمال بھی کرلیتا ہوں،  کیا میرے  لیے یہ منٹ استعمال کرنا جائز ہے؟  اگر نہیں تو میں نے  جو منٹ استعمال کیے اس کا کیا کفارہ ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ کمپنی  کی جانب سے اگر فری منٹس کسی مخصوص شرط  ( جیسے اکاؤنٹ میں متعین رقم جمع کرانے کی شرط کے عوض) کے  بغیر تبرعًا فراہم  کیے جاتے  ہوں تو اس صورت میں آپ کے  لیے مذکورہ  فری منٹس استعمال کرنا جائز ہوگا۔  البتہ اگر سوال کا تعلق جاز کیش اکاؤنٹ پر  ملنے والے فری منٹس سے ہو تو اس صورت میں مذکورہ فری منٹس سود ہونے کی وجہ سے استعمال کرنا جائز نہیں۔ 

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

جاز کیش اکاؤنٹ پر ملنے والے فری منٹ کا حکم

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں