بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش اکاؤنٹ سے کسی کو لوڈ کرنے پر کمپنی کی طرف سے ملنے والی سہولیات کا حکم


سوال

 اگر بندے کا جیز کیش اکاؤنٹ ہے تو اس اکاؤنٹ کے اندر پیسے رکھنے پر کمپنی والے جو پرافٹ دیتے ہیں وہ تو سود کے زمرے میں آتا ہے، لیکن اگر بندہ اپنے جائز کیش اکاؤنٹ سے کسی کو لوڈ کرتا ہے مثلًا پچاس روپیہ لوڈ کرنے پر کمپنی والے کچھ ایم بی اور کچھ ایس ایم ایس اور منٹ وغیرہ دیتے ہیں،  ان کو استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق جاز کمپنی اپنے صارف کو مختلف قسم کی سہولیات صرف اس وقت دیتی ہے جب صارف اپنے اکاؤنٹ میں مخصوص رقم جمع کرائے،  جس میں صارف کی شرعی حیثیت قرض دینے والے کی ہوتی ہے،  جب کہ کمپنی کی شرعی حیثیت مقروض کی ہوتی ہے، لہذا اس رقم  کے کسی بھی طرح کے تصرف پر ملنے والی سہولیات کی شرعی حیثیت قرض پر منافع کی ہے جو کہ سود ہے ؛ لہذا مذکورہ  کمپنی کی طرف سے ملنے والی کسی بھی قسم کی سہولت سے فائدہ اٹھا نا سود ہونے کی وجہ سے حرام ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاًحرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن". 

(مطلب کل قرض جر نفعا، ج:5، ص:166،  ط:ایج ایم سعید)

"اعلاء السنن"میں ہے: 

" قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادة  أو هدیة فأسلف علی ذلک، إن أخذ الزیادة علی ذلک ربا".

( باب کل قرض جر  منفعة، کتاب الحوالة، ج:14، ص:513،  ط: إدارة القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200540

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں