بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جیز کمپنی کی طرف سے ایپ آن کرنے پر فری منٹ ملنے کا حکم


سوال

 میں جیز کی سم استعمال کرتا ہوں اور جیز والوں نے ایک ایپ بنائی ہے جیز ورلڈ کے نام سے، انہوں نے ایک آفر رکھی ہے، آپ پہلے دن ایپ آن کریں گے تو اپ کو 50 منٹ ملیں گے ،دوسرے دن ایپ آن کریں گے تو آپ کو 100 منٹ ملیں گے ،تیسرے دن آپ ایپ آن کریں گے تو آپ کو 400 منٹ اس طرح کی آفر سے فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ کمپنی  کی جانب سے اگر فری منٹس کسی مخصوص شرط  ( جیسے اکاؤنٹ میں متعین رقم جمع کرانے کی شرط کے عوض) کے  بغیر  ایپ آن کرنے پر تبرعًا فراہم  کیے جاتے  ہوں تو اس کا استعمال کرنا شرعاً درست ہے ، ورنہ بصورت دیگر پوری تفصیل لکھ کر جواب معلوم کریں ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"أما تفسيرها شرعا فهي تمليك عين بلا عوض، كذا في الكنز."

(کتاب الہبۃ،ج:4،ص:374،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100918

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں