بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش سے رقوم کی منتقلی پر زائد رقم وصول کرنا


سوال

میری  جاز کیش  اکاؤنٹ  کی دکان ہے اور  اگر کوئی کسٹمر میرے  پاس آ تا ہے تو  میں  اسے  یہ بات بتا کر  کہ بھائی کمپنی ہمیں اس طرح رقم بھیجنے اور نکلوانے پر زیادہ بچت نہیں دیتی ہے، لہذا ہم رقم  ایک ہزار روپے سینڈ کر نے پر آپ  سے دس روپے چارج کریں  گے،  اگر آپ کو منظور ہے تو ہم آ پ کی رقم سینڈ کر دیتے ہیں،  کیا اس طرح کسٹمر کو بتا کر پیسے لینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں رقوم کی منتقلی پر کمپنی کی جانب سے جب  کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی اور کمپنی اپنے نمائندہ کو مقررہ شرح کے مطابق نفع بھی دیتی ہے اور ان کو کسٹمر سے زائد رقم  وصول نہ  کرنے کا پابند بھی کرتی ہے تو اس صورت میں کمپنی کے نمائندوں کے لیے کسٹمر سے زائد رقم وصول کرنا شرعاً ناجائز ہوگا۔ 

اور یہی حکم ایزی لوڈ کرنے پر زائد رقم وصول کرنے کا بھی ہے، مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

ایزی لوڈ کرنے پر کمپنی ریٹ سے زائد وصول کرنے کا حکم

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں