بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جازکیش اکاؤنٹ سے بل جمع کروانےپرملنے والےکیش بیک کا حکم


سوال

 جاز کیش اکاؤنٹ سے بل جمع کروانے پر کمپنی کی طرف سے 100 روپے ملتے ہیں ، اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی بھی شرط نہیں ہے،تو کیا اس طرح کی سہولت سے فائدہ اٹھانا جائز ہے ؟

جواب

واضح رہےکہ جازکیش اکاؤنٹ  کی جس سہولت کو حاصل کرنے کےلیے اکاؤنٹ میں متعین رقم رکھنا مشروط نہ ہو٬ بلکہ اکاؤنٹ کے ذریعےبل ادا کرنے،یا کسی دوسرے کے اکاوٴنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنےیاکسی بھی طرح رقم استعمال کرنے کی صورت میں کسٹمر کو کمپنی کی طرف سے جو سہولت دی جائے٬ اس سہولت سے فائدہ اٹھانا جائز ہے٬ کیونکہ اس کی حیثیت کمپنی  کی طرف سے سروس استعمال کرنےپر تبرع وانعام کی ہے ،جس کے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اگر یہ رقم اکاؤنٹ میں مخصوص رقم کی موجودگی کے ساتھ مشروط ہو، تو اس کا لینا اور استعمال کرنا جائز نہیں۔

البحر الرائق میں ہے:

"وفي الخلاصة ‌القرض ‌بالشرط ‌حرام، والشرط ليس بلازم بأن يقرض على أن يكتب إلى بلد كذا حتى يوفي دينه. اهـ.

وفي المحيط، ولا بأس بهدية من عليه القرض، والأفضل أن يتورع إذا علم أنه إنما يعطيه لأجل القرض أو أشكل فإن علم أنه يعطيه لا لأجل القرض بل لقرابة أو صداقة بينهما لا يتورع، وكذا لو كان المستقرض معروفا بالجود، والسخاء جاز."

(باب المرابحة و التولية، 133/6، ط: دارالكتاب الإسلامي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401100075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں