بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جزاک اللہ خیراً بولنے کا موقع و محل اور حکم


سوال

"جزاک اللّہ خیراً"کب پڑھنا/بولنا چاہیے؟

جواب

درحقیقت ”جزاك الله خیرًا“  ایک دعائیہ جملہ ہے،کسی شخص کے ساتھ کوئی احسان و اکرام والا معاملہ کرے تو جواب میں اظہارِ تشکر کے طور پر یہ دعائیہ کلمہ”جزاك الله خیرًا“بولنا مسنون وعمل ہے،اور  اس دعا  کی ترغیب حدیث میں بھی وارد ہوئی ہے، چناں چہ مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن أسامة بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من صنع إليه معروف فقال لفاعله: ‌جزاك ‌الله ‌خيرا فقد أبلغ في الثناء ". رواه الترمذي."

(كتاب البيوع، باب العطايا، الفصل الثاني،رقم الحديث:3024، ج:2، ص:911، ط:المكتب الإسلامي)

"ترجمہ: حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:"  جس شخص کے ساتھ کوئی احسان کیا جائے اور وہ احسان کرنے والے کے حق میں یہ دعا کرے  ”جزاك الله خیرًا“ (یعنی اللہ تعالیٰ تجھے اس کا بہتربدلہ دے) تو اس نے اپنے محسن کی کامل تعریف کی" ۔

مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"(عن أسامة بن زيد) بضم الهمزة حب رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: من صنع إليه) بصيغة المجهول أي: أحسن إليه (معروف) وفي نسخة معروفا بالنصب أي: أعطي عطاء (قال لفاعله) أي: بعد عجزه عن إثابته أو مطلقا (‌جزاك ‌الله ‌خيرا) أي: خير الجزاء أو أعطاك خيرا من خيري الدنيا والآخرة (فقد أبلغ في الثناء) أي: بالغ في أداء شكره وذلك أنه اعترف بالتقصير وأنه ممن عجز عن جزائه وثنائه ففوض جزاءه إلى الله ليجزيه الجزاء الأوفى (رواه الترمذي) وكذا النسائي، وابن حبان."

(كتاب البيوع ، باب العطايا،رقم الحديث:3024، ج:5، ص:2012، ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501101256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں