بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جزاک اللہ خیرا کے ساتھ مزید دعائیہ کلمات کا اضافہ کرنا


سوال

جزاک اللہ خیرا کے ساتھ مزید عربی دعائیہ کلمات کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟

جواب

کسی کو کسی کام پر دعا دیتے وقت "جزاك اللّٰه خیرًا "کہنا یہ سب سے بھتر دعا ہے البتہ اگر کوئی اس کے ساتھ مزید عربی دعائیہ کلمات کا اضافہ کرے تو اس کی گنجائش ہے  ۔

مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے :

"عن أبي هريرة، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قال الرجل لأخيه: جزاك الله خيرا، فقد أبلغ في الثناء ."

(‌‌كتاب الأدب ، في قول الرجل لأخيه جزاك الله خيرا ج: 5 ص: 322 ط: دار التاج )

وفیہ ایضا:

قال عمر: " لو يعلم أحدكم ما له في قوله لأخيه: ‌جزاك ‌الله ‌خيرا، لأكثر منها بعضكم لبعض. "

(‌‌كتاب الأدب ، في قول الرجل لأخيه جزاك الله خيرا ج: 5 ص: 322 ط: دار التاج )

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں