بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جیز کیش یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے پر 100 روپے گفٹ کا حکم


سوال

 جیز کیش یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے پر 100 روپے گفٹ کے طور پر دیتے ہیں پہلی بار رجسٹریشن کرنے پہ ، کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ یہ صرف ایک ہی باردیتے ہیں ۔

جواب

 موبائل فون  کی  مختلف کمپنیوں کی جانب سے مختلف ناموں سے اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، جس میں طے شدہ بیلنس  رکھنے  کی شرط پر کمپنی کی طرف سے  مختلف سہولیات اکاؤنٹ ہولڈر  کو مہیا کی جاتی ہیں؛ جیسے: فری منٹ، فری ایس ایم ایس و غیرہ، تو ایسے اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم یہ ہے کہ اگر کمپنی  کسی مخصوص  رقم رکھنے کی شرط پر یہ  سہولیات فراہم  نہیں کرتی ہو تو اس صورت میں ایسا اکاؤنٹ کھلوایا جا سکتا ہے،   اور اس پر غیر مشروط  طور پر جو سو روپے گفٹ دیا جاتا ہے وہ بھی جائز ہے۔

تاہم اگر کمپنی کی طرف سے کسی مخصوص رقم کی شرط پر  اضافی سہولیات فراہم کی جاتی ہوں، چاہے کوئی لینا چاہے یا نہ چاہے تو ایسی صورت میں ایسا اکاؤنٹ درحقیقت سودی ہوتا ہے، جسے کھلوانے کی شرعاً اجازت نہیں؛ کیوں کہ کمپنی میں اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے جو  رقم جمع کرائی جاتی ہے وہ کمپنی کے ذمہ قرض ہوتی ہے اور اکاؤنٹ ہولڈر جب اپنی رقم واپس لینا چاہے کمپنی رقم واپس کرنے کی پابند ہوتی ہے، اور قرض پر کسی بھی قسم کا مشروط نفع از روئے شرع سود ہونے کی وجہ سے حرام ہوتا ہے۔لہذا صورتِ مسئولہ میں ایسا اکاؤنٹ نہ  کھلوانا جائز  ہے اور نہ  اس پر  ملنے والا گفٹ لینا جائز ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں