بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ربیع الاول 1446ھ 14 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جائے نماز دھونے کا طریقہ


سوال

میراسوال یہ ہے کہ بعض جائے نمازپرمسجدالحرام اورمسجد نبوی کی تصویریں بنی ہوئی ہوتی ہےیاکسی اور مسجد کی توان جائےنمازکو دھوتے وقت کیاکوئی خاص طریقہ اپنانا پڑےگا یاعام طورپرجس طرح دیگرکپڑوں کودھویا جاتاہے اسی طرح دھودیا جائے ؟ازراہ کرم اس معاملے سے آگاہ فرمائیے۔

جواب

جائے نماز کے لیے جو کپڑا مقرر کیا جاتا ہے اس کے دھونے کے لیے کوئی خاص طریقہ شریعت نے مقرر نہیں کیا ہے ،عام کپڑوں کو جس طرح دھویا جاتا ہے اسی طرح دھویا جائے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200307

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں