بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مصلی (جائے نماز) میں نماز جماعت سے پڑھنے سے جماعت کے فضائل کا حکم


سوال

کیا لیبور کیمپوں میں بنے ہوئے مصلوں میں جماعت کا ثواب ملتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  کیمپوں میں موجود جائے نماز  میں جماعت کی نماز پر جماعت کے فضائل(یعنی ستائیس درجے ثواب) مل جائیں گے،مگر مسجد میں نماز کی ادائیگی پر جو اضافی ثواب اور خصوصی فضیلت ہے وہ غیر مسجد میں نماز پڑھنے سے حاصل نہیں ہوگی۔

فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار) میں ہے:

"(والجماعة سنة مؤكدة للرجال) قال الزاهدي: أرادوا بالتأكيد الوجوب...(وأقلها اثنان) واحد مع الإمام ولو مميزا أو ملكاأو جنيا في مسجد أو غيره.

(قوله في مسجد أو غيره) قال في القنية: واختلف العلماء في إقامتها في البيت والأصح أنها كإقامتها في المسجد إلا في الأفضلية. اهـ".

(کتاب الصلوة، باب الامامة، ج:1، ص:522، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں