بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 جُمادى الأولى 1446ھ 03 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جاثیہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

جاثیہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 "جاثیہ" کا معنی ٰہے، گھٹنوں کے بل بیٹھنے  والی خاتون، معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں ہے، لہذا  لڑکی کا نام  صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن  یا نیک  خواتین کے ناموں پر نام رکھا جائے یا  ایسا نام  رکھا جائے  جس کا معنیٰ شرعاً  اچھا ہو۔  ناموں کے حوالہ سے جامعہ کی ویب سائٹ پر جنس منتخب کرکے ،  حروف تہجی کے اعتبار سے  اچھے اور بامعنی نام  تلاش کرسکتے ہیں، اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

لسان العرب میں ہے:

"والجاثي: القاعد. وفي التنزيل العزيز: وترى كل أمة جاثية

قال مجاهد: مستوفزين على الركب. قال أبو معاذ: ‌المستوفز الذي رفع أليتيه ووضع ركبتيه."

(حرف الجیم، فصل الجیم، ج:14، ص:132، ط:دار صادر - بيروت)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144601100753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں