بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاری ٹیوب ویل میں نجاست گرنے سے ٹیوب ویل کا حکم


سوال

ٹیوب ویل  کی جس نالی سے پانی گزرتا ہے، اس میں اگر  نجاست گر جائے تو پانی پاک ہے یا ناپاک، جب کہ پانی مسلسل بہہ رہا ہو  اور نالی کی چورائی  2  بالشت ہو ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ ٹیوب ویل جس سے پانی مسلسل بہہ رہا ہے، یہ ماءِ  جاری کے حکم میں ہے  اور اس میں نجاست گرجائے تو جب تک نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو (یعنی ناپاکی گرنے کی وجہ سے پانی کا رنگ، ذائقہ یا بو میں سے کوئی ایک وصف بھی تبدیل نہ ہو) یہ پانی پاک  ہے۔ 

حلبی کبیر میں ہے:

"و إذا کان الحوض عشراً في عشر فهو کبیر لایتنجس بوقوع النجاسة ... إذا لم یرلها أثر."

( حلبي کبیر، فصل في أحکام الحياض، ص: ۹۸، ط سهیل أکادمي، لاهور)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200228

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں