بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جنازہ کی نماز جہرًا پڑھنا


سوال

کیاجہراً جنازہ  پڑھنا جائزہے؟

جواب

جنازہ  کی نماز میں تکبیرات کے علاوہ ثناء، درود شریف اور دعا آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے، اور بلند آواز سے پڑھنا سنت کے خلاف ہے، اگرچہ نماز ادا ہوجائے گی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 213):

 "(ويسلم) بلا دعاء (بعد الرابعة) تسليمتين ناويا الميت مع القوم، ويسر الكل إلا التكبير زيلعي وغيره، لكن في البدائع العمل في زماننا على الجهر بالتسليم. وفي جواهر الفتاوى: يجهر بواحدة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں