بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کی ماں گائے اور باپ جنگلی جانور ہو تو اس کی قربانی کا حکم


سوال

 زید کو ایک جانور تحفہ میں دیا,  اس جانور کی ماں گائے ہے،اور والد جنگلی جانور زو  ہے ۔ کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جس جانور کی ماں پالتو گائے ہو ، اور اس کا والد جنگلی جانور ہو تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے، اس لیے کہ جانوروں   کی حلت اور حرمت میں ماں کا اعتبار ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:
’’فإن كان متولداً من الوحشي والإنسي، فالعبرة للأم، فإن كانت أهليةً تجوز وإلا فلا‘‘(5/ 297، رشیدیة). فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں