بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جانوروں کو مضرِ صحت انجیکشن لگانے کا حکم/جانوروں کے حقوق


سوال

آج کل لوگ لالچی ہیں، حیوانوں جانوروں پر اور خاص کر باڑہ والے لوگ جانورو ں حیوانوں پر بہت سخت تیز انجیکشن لگاتے ہیں،  اور اسی لیے گائے یا بھینسیں جب آدمی کو دیکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ انجیکشن لگانے کے لیے آیا ہے، تو جانور ادھر اُدھر بھاگتاہے، مگر باندھنےکی وجہ سے نہیں بھاگ سکتا، اور  جب جانور کو انجیکشن لگایا جاتاہے، تو جانور کا سارا بدن ڈھیلا پڑ جاتاہے، اور پھر جگہ سے ہلتا بھی نہیں  اور حرکت بھی نہیں کرسکتا اور سست وکمزور ہوجاتاہے، پھر انجیکشن کی وجہ سے دودھ  پاخانہ  خود بخود نکلتا ہے، اور یہ جانور ایک سال بعد قابل ِ زندگی نہیں رہتا، پھر اس کو  قصائی پر فروخت کردیا جاتاہے، اب قرآن وحدیث کی رو سے بتائیں کہ یہ دودھ پینا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

شریعت مطہرہ نے انسان کے باہمی حقوق بیان کرنے کے ساتھ ساتھ  جانوروں کے حقوق کو بھی بیان کیا ہے، چنانچہ احادیثِ مبارکہ میں  جانوروں  پر احسان اور ان کے ساتھ نرمی اور شفقت ورحمت عبادت بیان کیا گیاہے، جو بعض دفعہ اجر وثواب کے اعلیٰ درجات اور اسبابِ مغفرت کے اقوی سبب تک پہنچاتی ہے،جہاں حیوان کے ساتھ نرمی کرنے اور حسن سلوک کو عبادتوں  میں  سے شمار کیا ہے وہیں  حیوان کے ساتھ برا سلوک، بلا وجہ اس کو تکلیف وعذاب دینے اور پریشان کرنے کو گناہ اور معصیت میں  سے شمار گیا ہے۔

مذکورہ تفصیل کی رو سے اگر سائل کا بیان واقعۃً درست ہے اور جانوروں کو  اس طرح تیز انجیکشن لگائے جاتے ہیں   کہ وہ انجیکشن جانوروں کے لیے مضرِ صحت ہوں تو شرعاً ایسا انجیکشن لگانا جائز نہیں، اس کی وجہ سے جانوروں کو تکلیف پہنچتی ہے  ، ایسا کرنے والا گناہ گار ہوگا، تاہم اگر انجیکشن شدہ جانور کا دودھ پی لیا جائے تو اس کو پینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

"صحيح مسلم" میں ہے:

"عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «بينما رجل يمشي بطريق اشتد عليه العطش، فوجد بئرا، فنزل فيها فشرب، ثم خرج فإذا كلب يلهث يأكل الثرى من العطش، فقال الرجل لقد بلغ هذا الكلب من العطش مثل الذي كان بلغ مني، فنزل البئر فملأ خفه ماء، ثم أمسكه بفيه حتى رقي فسقى الكلب فشكر الله له فغفر له» قالوا: يا رسول الله وإن لنا في هذه البهائم لأجرا؟ فقال: «في كل كبد رطبة أجر»"۔۔۔۔

"عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم: «أن امرأة بغيا رأت كلبا في يوم حار يطيف ببئر، قد أدلع لسانه من العطش، فنزعت له بموقها فغفر لها»"

(کتاب السلام، باب فضل ساقي البهائم المحترمة وإطعامها،ج:4،ص:1761،ط:دار احیاء التراث العربی)

"شرح النووی"میں ہے:

"(في كل كبد رطبة أجر) معناه في الإحسان إلى كل حيوان حي بسقيه ونحوه أجر وسمي الحي ذا كبد رطبة لأن الميت يجف جسمه وكبده ففى هذا الحديث الحث على الإحسان إلى الحيوان المحترم وهو ما لا يؤمر بقتله فأما المأمور بقتله فيمتثل أمر الشرع في قتله والمأمور بقتله كالكافر الحربي والمرتد والكلب العقور والفواسق الخمس المذكورات في الحديث وما في معناهن وأما المحترم فيحصل الثواب بسقيه والإحسان إليه أيضا بإطعامه وغيره سواء كان مملوكا أو مباحا وسواء كان مملوكا له أو لغيره والله أعلم."

(کتاب السلام، باب فضل ساقي البهائم المحترمة وإطعامها،ج:14،ص:241،ط:دار الكتب العلمية)

"مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح "میں ہے:

"وقد قال علماؤنا: وكره السلخ قبل أن تبرد وكل ‌تعذيب بلا فائدة لهذا الحديث، ولما أخرج الحاكم في المستدرك وقال: صحيح على شرط الشيخين، عن ابن عباس رضي الله عنهما: «أن رجلا أضجع شاة يريد أن يذبحها وهو يحد شفرته، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: أتريد أن تميتها موتتين؟ هلا حددت شفرتك قبل أن تضجعها؟» . قالوا: وكره النخع بنون فمعجمة فمهملة، وهو أن يبلغ السكين النخاع وهو عرق أبيض في جوف عظم الرقبة، لما أخرج الطبراني عن ابن عباس رضي الله عنهما «أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن الذبيحة أن تفرس» . وفي غريب الحديث: الفرس أن تذبح الشاة فتنخع، وقيل معنى النخع أن يمد رأسه حتى يظهر مذبحه، وقيل أن يكسر عنقه قبل أن يسكن الاضطراب، وكل ذلك مكروه لما فيه من زيادة ‌تعذيب ‌الحيوان بلا فائدة."

(كتاب الصيد والذبائح،ج:6،ص:2649،ط:دار الفكر)

موسوعۃ الفقہ الاسلامی میں ہے:

"حكم الأطعمة: الأصل في جميع الأطعمة الحل إلا النجس، والضار، والخبيث، والمسكر، والمخدر، وملك الغير.فالنجس كله خبيث وضار، فهو محرم."

(الباب الثالث عشر، كتاب الأطعمة والأشربة، باب الأطعمة، ج:4، ص:283، ط:بیت الأفکار الدولیة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406100082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں