بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جانوروں کے مادہ منویہ(اسپرم)کے خرید و فروخت کا حکم


سوال

مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ہمارا ایک کیٹل فارم ہے،ہمارے یہاں ترتیب یہ ہوتی ہے،کہ ہم دوسرے ملک سے بیل کا مادہ منویہ(اسپرم)خریدتے ہیں جوکہ پیکنگ(انجیکشن وغیرہ )میں آتا ہے، اور اسے گائے کے رحم میں ڈاکٹر کے ذریعے ڈالواتے ہیں، تو کیا بیل کے مادہ منویہ(اسپرم) کی خریدوفروخت جائز ہے،اور اس طرح گائے کو حاملہ کرانا جائز ہے؟

جواب

     واضح رہے کہ شرعاً کسی چیز کی خرید و فروخت کے جواز کے لیے اس کا مالِ متقوم اورشرعاًقابل انتفاع ہونا ضروری ہے،لہذا مادہ منویہ نجس ہے اور شرعاً مال نہیں ہے،اورجو چیز مال نہیں تو  اس کے خرید و فروخت بھی درست نہیں ،لہذاصورتِ مسئولہ میں بیل کے مادہ منویہ(اسپرم) کی خریدوفروخت جائز نہیں ہے،البتہ انجیکشن کے ذریعے گائے کو حاملہ کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والا بچہ حلال  ہے۔

صحیح البخاری میں ہے:

"عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال: «نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن عسب الفحل»."

(‌‌کتاب في الإجارة، ‌‌باب عسب الفحل، ج:3، ص:94، ط: دار طوق النجاة)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"(سأل النبي صلى الله عليه وسلم ‌عن ‌عسب ‌الفحل) أي (إجارة مائه وضرابه (فنهاه) أي نهي تحريم عند الجمهور."

(كتاب البيوع، باب المنهي عنها من البيوع، ج:5، ص:937، ط: دار الفكر)

بدائع الصنائع میں ہے: 

"ولاينعقد بيع الملاقيح، والمضامين الذي، ورد النهي عنه؛ لأن المضمون ما في صلب الذكر، والملقوح ما في رحم الأنثى، وذلك ليس بمال، وعلى هذا أيضاً يخرج بيع عسب الفحل؛ لأن العسب هو الضراب، وأنه ليس بمال، وقد يخرج على هذا بيع الحمل أنه لاينعقد؛ لأن الحمل ليس بمال."

(كتاب البيوع، فصل في الشرط الذي يرجع إلى المعقود عليه، ج:5، ص:145، ط: دار الكتب العلمية)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا ينعقد بيع الملاقيح والمضامين. ‌والملقوح ‌ما ‌في ‌رحم ‌الأنثى، وعلى هذا يخرج بيع عسب الفحل والحمل هكذا في البدائع."

(كتاب البيوع، الباب التاسع فيما يجوز بيعه وما لا يجوز، الفصل الخامس في بيع المحرم الصيد وفي بيع المحرمات، ج:3، ص:116، ط: رشیدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں