بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور ذبح کرنے کے بعد دوسری جگہ منتقل کرنا


سوال

ہمارے یہاں قربانی کے وقت جب جانور ذبح کرتے ہیں تو گردن پر چھری پھیرنے سے پہلے جانور کو باندھ کر جے سی  بی مشین کے ذریعے گڑھا کھود کر اس گڑھے کے پاس جانور اسی مشین کے ذریعے رکھتے ہیں؛ تاکہ ذبح کرنے میں آسانی سے قابو میں رہے، جب جانور ٹھنڈا ہوجاتا ہے تو اس کو جے سی بی مشین کے ذریعے تھوڑا سا اٹھا کر اس جگہ منتقل کرتے ہیں،  جہاں اس کی کھال اتارنی ہے اور گوشت بنانا ہے،  یعنی صرف گردن کٹی ہوتی ہے، اسی حالت میں اٹھاتے ہیں اور سائے وغیرہ میں رکھ دیتے ہیں؛ تاکہ گوشت بنانے میں آسانی ہو تو کیا آسانی کے پیش نظر ایسا کر سکتے ہیں؟

جواب

جانور کی روح نکلنے کے بعد اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ جانور کے ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کی گردن جدا کی جاتی ہو، اگر جانور ٹھنڈا ہونے سے پہلے ہی اس کی گردن جدا کردی جائے تو یہ مکروہ ہے۔ نیز جب تک وہ زندہ ہے اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ اس طور پر منتقل کرنا کہ اس کو تکلیف ہو یہ نامناسب  ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں