جانور ذبح کرنے کے بعد کلی کرنا کیسا ہے؟کیوں کہ بعض قصائی جانور ذبح کرنے کے بعدکلی کرنے سے پہلے بات بھی نہیں کرتے۔ برائے کرم راہ نمائی فرمائیں۔
جانور ذبح کرنے کے بعد کلی کرنے کی کوئی صراحت موجود نہیں، کلی کرنے سے پہلے بھی بات چیت کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144410101244
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن