بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے، بکرا اور مرغی کی وزن کرکے خرید وفروخت


سوال

 زندہ جانور مثلاً گائے، بکرا، مرغی وغیرہ وزن کرکے بیچنا کیسا ہے؟ 

جواب

موجودہ دور میں بہت سی جگہوں میں یہ رواج ہے کہ  جانوروں کو  وزن کرکے فروخت کرتے ہیں،  اگر یہ خرید فروخت باہمی رضامندی سے ہو اور جانور کا گوشت وزن کرکے نقد رقم یا غیر جنس کے عوض خریدا جائے تو یہ  جائز ہے۔ (قربانی کے مسائل کاانسائیکلوپیڈیا،  ص: 175) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں