بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور قیمت اور وزن میں برابر ہوں تو افضل کون سا ہے؟


سوال

قربانی کے دو جانورہو، دونوں قیمت اور وزن میں برابر ہوں،  دونوں میں سے کس کی قربانی کرنا  چاہیے؟

جواب

اگر  دو جانور قیمت اور وزن میں برابر ہوں تو ان میں جو زیادہ خوب صورت ہو اور عمدہ گوشت والا ہو  (مثلًا خصی  ہو یا  دوسرے کی نسبت چھوٹی عمر کا ہو)تو اس کی قربانی افضل ہوگی۔

بہتر تھا کہ آپ جانور کی نوعیت واضح کرکے سوال کرتے، کیوں کہ جانور میں ترجیح کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں۔

المحيط البرهاني في الفقه النعماني (6 / 93):

"إذا ثبت هذا، فنقول العجل بعشرين، وذلك قيمته أفضل من خصي بخمسة عشر، وإن كان الخصي أطيب لحما؛ لأن الآخر أكثر؛ قلنا: وإن استويا في القيمة، واللحم، فالكبش أفضل، وكذا الكبش والنعجة إذا استويا في القيمة واللحم، فالكبش أفضل، وإن كانت النعجة أكثر قيمة، فهو أفضل، والذكر من الضأن أفضل إذا استويا؛ لأنه أطيب لحما، والأنثى من البقر أفضل إذا استويا؛ لأنه أطيب لحما، والأنثى من البعير كذلك، والبقرة أفضل من سبع شياه إذا استويا، وسبع شياه أفضل من البقرة ".

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144212200565

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں