بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور اور پرندے پالنے کاشوق


سوال

کسی شخص کو جانور پالنے کا شوق ہو تو کیا وہ جانور کو پال سکتا ہے؟ مثال کے طور پر پرندے وغیرہ یا مچھلی وغیرہ بعض لوگ کہتے ہیں یہ تو ان کو قید کرنا ہے توکیا اس بات کی کوئی حقیقت ہے؟

جواب

جانور پالنا جائز ہے بشرطیکہ ان کے کھانے پینے اور صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے۔ حدیثِ مبارک میں ایسے شخص کے بارے میں سخت وعید آئی ہے جو جانور کو قید کرکے اسے کھانا پینا بھی نہیں دیتا اور نہ اسے آزاد کرتا ہے کہ وہ خود اپنا کھانا پینا تلاش کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں