بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کو تڑپتی ہوئی حالت میں مارنے کا حکم


سوال

اگر کوئی  جانور یا   حشرات الارض   زخمی حالت  میں  ہو اور درد سے تڑپ رہاہوتو ،  کیا اس کو مار سکتے ہیں تا کہ وہ اس تکلیف سے نجات پائے ؟

جواب

واضح رہے کہ  بلاوجہ   کسی  جانور کو  مارنا شرعًا  ممنوع ہے، لیکن اگر کوئی  جانور ايسی تكليف ميں ہو كہ جس ميں اس كا زنده بچنا ممكن نہ ہو تو   ایسے جانور کو مارا جا سکتا ہے۔

لہذا   صورتِ مسئولہ میں واقعتاً   اگر کوئی جانور    تکلیف میں ہو تو اُسے راحت دینے کی غرض سے مارا   جا سکتا ہے،   البتہ مارنے میں  یہ ملحوظ رہے کہ کسی ایسی چیز سے مارا جائے جس سے اس کی جان جلدی سے نکل جائے  ، تاكہ اس کو  زیادہ اذیت نہ ہو۔

فتاوى  ہنديہ میں ہے:

"وكذا ‌الحمار ‌إذا ‌مرض ولا ينتفع به فلا بأس بأن يذبح فيستراح منه كذا في الفتاوى العتابية."

(كتاب الكراهية، الباب الحادي والعشرون فيما يسع من جراحات بني آدم والحيوانات، ج:5، ص:361، ط:رشیدیة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409100412

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں