بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کو خصی کرنا


سوال

جانور کو خصی کرنا کیسا ہے؟ اگر کوئی شخص یہ کام پیسہ لے کر  یا فری میں کرتا ہو!

جواب

جانور کو خصی کرنا جائز ہے، اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں، بس یہ خیال رہے کہ اس عمل کے دوران جانور کو کم از کم تکلیف ہو، اگر کوئی یہ کام کرتا ہو اور یہ اس کا پیشہ ہو  تو وہ اس کے عوض پیسے بھی لے سکتا ہے، اس میں کوئی شرعی ممانعت نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 388):

"(و) جاز (خصاء البهائم) حتى الهرة."

فتاوی رحیمیہ میں ہے:

" جانور کا خصی ہونا عیب نہیں ہے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے خصی جانور کی قربانی فرمائی ہے ،مشکوٰۃ شریف میں ہے:  عن جابر رضي الله عنه قال: ذبح النبي صلى الله علیه و سلّم یوم الذبح کبشین أملحین موجوئین الخنبی کریم ا نے قربانی کے دن دو چتکبرے (سیاہ وسفید رنگ والے) سینگ والے خصی مینڈھوں کی قربانی فرمائی۔"

(مشکوٰۃ شریف ص ۱۲۸ باب الا ضحیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201605

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں