بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کی حرام اشیاء


سوال

جانورکی مکروہ چیزیں کیا ہیں ؟

جواب

حلال جانورکی سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھاناجائزنہیں ہے۔ 1۔ دم مسفوح یعنی بہنےوالاخون۔ 2۔ پیشاب کی جگہ(نرومادہ کی)۔ 3۔ خصیے(فوطے)۔ 4۔ پاخانے کی جگہ۔ 5۔ غدود(سخت گوشت)۔ 6۔ مثانہ(پیشاب کی تھیلی)۔ 7۔ پتہ۔ بعض فقہاء نےحرام مغزکوبھی حرام لکھا ہے، پیٹھ کی ہڈی میں کمرسےلےکرگردن تک سفید ڈوری حرام مغزکہلاتی ہے


فتوی نمبر : 143101200413

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں