بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کا اپنی ماں سے جفتی کرنا


سوال

جانوروں میں افزائشِ  نسل میں کیا انسانوں کی طرح محرم رشتوں  کا لحاظ رکھا جاتا ہے یا نہیں؟ (یعنی مادہ جانوروں کو اس کے باپ سے یا اس مادہ سے پیدا ہونے والے نر جانور سےجفتی کرائی جاسکتی ہے؟) 

جواب

جانور  چوں کہ اَحکامِ  شریعت کے مکلف  نہیں؛  لہذا  اگر کوئی   جانور   اپنی ماں سے یا بہن سے جفتی کر ے یا کروائی جائے  تو اس میں شرعًا  قباحت نہیں،  اور  نہ ہی ایسی جفتی  سے پیدا ہونے والے جانور کا گوشت حرام ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144302200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں