بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور گم ہو جانے کے بعد مل جائے تو فقیر کیا کرے؟


سوال

قربانی کی گائے میں امیر اور فقیر لوگ شامل ہیں، لیکن گائے گم ہو گئی،  تو امیر لوگوں نے دوسری خریدی اور ا س کے بعد پہلی بھی مل گئی تو اب فقیر لوگ کیا کریں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  جب پہلا جانور گُم ہو جانے کے بعد  مل گیا   تو  فقراء پر  اُسی پہلے جانور  کی قربانی لازم ہو گی اور مال داروں پر دونوں جانوروں میں سے کسی ایک کی قربانی کر لینا کافی ہو گا، چنانچہ  بہتر صورت یہی ہے کہ پہلا جانور قربان کر لیا جائے، جس میں سب کی قربانی درست ہو جائے گی، پھر مال داروں کو دوسرے جانور سے متعلق اختیار ہو گا،  اگر چاہیں تو قربان کر لیں اور اگر چاہیں تو اگلے سال کے لیے رکھ لیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326):

"و لو ضلت أو سرقت فشرى أخرى فظهرت فعلى الغني إحداهما وعلى الفقير كلاهما، شمني."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201591

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں