بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانورذبح کرتے وقت کتنی باربسم اللہ کہنا چاہیے؟


سوال

ذبح کرتے وقت " بسم الله اللہ اکبر " کو کتنی دفعہ پڑھنا چاہئے؟ مکمل وضاحت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جانور کوذبح کرتے وقت ایک ہی دفعہ " بسم اللہ اللہ اکبر " کہنا کافی ہے ،اگرایک دفعہ سے زیادہ پڑھے توبھی کوئی حرج نہیں ہے ،اور ہرجانور کے ذبح کرنے کے وقت اس کےلیے علیٰحدہ بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے ،لیکن بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنامستحب ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والمعتبر) (الذبح عقب التسمية قبل تبدل المجلس) حتى لو أضجع شاتين إحداهما فوق الأخرى فذبحهما ذبحة واحدة بتسمية واحدة حلا، بخلاف ما لو ذبحهما على التعاقب لأن الفعل يتعدد فتتعدد التسمية ذكره الزيلعي في الصيد."

(كتاب الذبائح ،ج:6ص:302 ،ط:سعيد)

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"‌قال ‌البقالي المستحب أن يقول: بسم الله الله أكبر يعني بدون الواو ومع الواو يكره؛ لأن الواو يقطع فور التسمية، كذا في المحيط".

(كتاب الذبائح ،الباب الأول في ركن الذبح وشرائطه وحكمه وأنواعه،ج:5،ص:288، ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144312100294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں