بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور خرید کر قربانی نہ کرسکا


سوال

 میرے سسرال والوں نے مجھے ایک بکرا دیا اور کہا تھا کہ اس سے اپنے  لیے قربانی کرو،  لیکن میں کسی مجبوری کی وجہ سے اپنے  لیے اس بکرے کی قربانی نہ کرسکا اور اب  چوں کہ قربانی کے ایام تو گزر گے ہیں تو اب اس بکرے کا کیا کروں صدقہ کروں یا کچھ اور؟

جواب

صورت مسئولہ میں قربانی کا یہ  جانور  قربانی کے دنوں میں ذبح نہیں کیا جاسکا تو بغیر ذبح کئے  زندہ جانور صدقہ  کردیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"إذا أوجب شاة بعينها أو اشتراها ليضحي بها فمضت أيام النحر قبل أن يذبحها ‌تصدق ‌بها ‌حية، ولا يأكل من لحمها لأنه انتقل الواجب من إراقة الدم إلى التصدق، وإن لم يوجب ولم يشتر وهو موسر وقد مضت أيامها تصدق بقيمة شاة تجزي للأضحية."

‌‌(كتاب الأضحية،ج:6،ص:321،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں