بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنت میں کون سی شریعت ہوگی؟


سوال

جنت میں کون سی شریعت ہوگی؟ کیا جنت میں قاعدہ قانون ہوں گے؟

جواب

شریعت نام ہے ان احکامات کا جو اللہ پاک نے اپنے رسول علیہ السلام کے ذریعے اپنے بندوں کو دیے ہیں، جیسے: نماز، روزہ، حج، زکاۃ وغیرہ، ان احکام کا تعلق دنیا سے ہے، اور  جنت  انعام کی جگہ ہے، وہاں بندوں  کو اللہ پاک کے احکامات پر عمل کرنے پر انعامات ملیں گے، جنت میں یہ شریعت نہیں ہوگی، وہاں کے قوانین ہی الگ ہوں جو اللہ پاک ہی کو معلوم ہیں، ہمارا کا م دنیا میں اللہ پاک کے احکام کو پورا کرنا ہے؛ تاکہ اللہ پاک کے فضل سے ہم جنت میں جاسکیں۔

وفي لسان العرب :

والشريعة والشرعة ما سن الله من الدين وأمر به كالصوم والصلاة والحج والزكاة وسائر أعمال البر مشتق من شاطئ البحر عن كراع، ومنه قوله تعالى: {ثم جعلناك على شريعة من الأمر} وقوله تعالى: {لكل جعلنا منكم شرعةً ومنهاجًا}.

(8/ 175دار صادر - بيروت)

وفي مختار الصحاح:

و الشَّرِيعةُ أيضا ما شرع الله لعباده من الدين وقد شَرَع لهم أي سنَّ.

(ص: 354مكتبة لبنان ناشرون - بيروت)

وفي الموسوعة الفقهية الكويتية :

الشّريعة وهي ما شرعه اللّه لعباده من العقائد والأحكام .

(27/ 100ط:وزارة الأوقاف الشؤن الإسلامية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں