بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جان دار کی تصاویر والی اشیاء دوکان میں رکھنا


سوال

فینسی fancy دکان جس میں جاندار گڈیاں بھی ہوں lipstick nail polish نیز موسقی آلات بھی ہوں، رکھنا کیسا ہے؟

جواب

جن چیزوں  کا استعمال  شرعاً ممنوع ہے ان کو دکان میں رکھنا، اور اس کی خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔ اور جن اشیاء کا استعمال کرنا شرعاً منع نہیں ہے ان کا دکان میں رکھنا اور ان کی تجارت جائز ہے؛ لہٰذا آلاتِ موسیقی اور جان دار کی تصاویر والی گڑیا کی خرید و فروخت جائز نہیں ہے، جب کہ لپ اسٹک اور نیل پالش کی خرید و فروخت فی نفسہ درست ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی نجس چیز نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200305

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں