کیا نماز جنازہ پڑھانے کے بعد مردہ کو قرآن بخشنا جائز ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ ایصالِ ثواب کے لیے میت کو جنازے کے بعد قرآن کریم کا ایصال ثواب کرنا جائزہے لیکن اس میں کسی خاص وقت اور خاص دن کا التزام کرنا صحیح نہیں ہے۔
الاعتصام للشاطبی میں ہے:
"ومنها: التزام العبادات المعينة في أوقات معينة لم يوجد لها ذلك التعيين في الشريعة، كالتزام صيام يوم النصف من شعبان وقيام ليلته."
(الباب الأول تعريف البدع وبيان معناها وما اشتق منه لفظا جلد 1 ص: 53 ط: دارابن عفان ، السعودیة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144506100440
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن