بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہونا


سوال

میں دوست کے ساتھ مسجد میں حالتِ جنابت میں داخل ہوا، اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کی،یہ جانتے ہوئے میں غلط کررہا ہوں، میرے دل میں تھا اگر نماز نہیں ادا کی تو لوگ کیا کہیں گے،مجھ سے یہ گناہ سرزدہواہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہونا شرعاً ممنوع ہے، اگر کوئی جنابت کی حالت میں  غسل  کیے بغیر جان بوجھ کر مسجد میں داخل ہوتا ہے تو  گناہ گار ہے، اسے اپنے اس عمل پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ کے لیے نہ کرنے کا عزم کرے۔

نیزمذکورہ صورت میں جو نماز ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی،وہ ناپاکی کی حالت میں پڑھنے کی  وجہ سے  ادا نہیں ہوئی، اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے،البتہ اس غلط عمل پر توبہ واستغفارکریں۔

"فتح القدير"میں ہے:

"(ولا تدخل ‌المسجد) وكذا ‌الجنب لقوله - عليه الصلاة والسلام - «فإني لا أحل ‌المسجد لحائض ولا جنب» وهو بإطلاقه حجة على الشافعي - رحمه الله - ‌في إباحة ‌الدخول على وجه العبور والمرور."

(كتاب الطهارات، ج:1، ص:165، ط:دارالفكر)

"بدائع الصنائع"میں ہے:

"(أما) شرائط أركان الصلاة: (فمنها) الطهارة بنوعيها من الحقيقية والحكمية، والطهارة الحقيقية هي طهارة الثوب والبدن ومكان الصلاة عن النجاسة الحقيقية، والطهارة الحكمية هي طهارة أعضاء الوضوء عن الحدث، وطهارة جميع الأعضاء الظاهرة عن الجنابة.

(أما) طهارة الثوب وطهارة البدن عن النجاسة الحقيقية فلقوله تعالى: {وثيابك فطهر} [المدثر: 4] ، وإذا وجب تطهير الثوب فتطهير البدن أولى.

(وأما) الطهارة عن الحدث والجنابة فلقوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا إذا قمتم إلى الصلاة فاغسلوا وجوهكم} [المائدة: 6] إلى قوله: {ليطهركم} [الأنفال: 11].

و قول النبي صلى الله عليه وسلم : «لا صلاة إلا بطهور»، و قوله عليه الصلاة والسلام: «لا صلاة إلا بطهارة» وقوله صلى الله عليه وسلم: «مفتاح الصلاة الطهور». وقوله تعالى: {وإن كنتم جنباً فاطهروا} [المائدة: 6]، وقوله صلى الله عليه وسلم : «تحت كل شعرة جنابة ألا فبلوا الشعر وأنقوا البشرة» ، والإنقاء هو التطهير، فدلت النصوص على أن الطهارة الحقيقية عن الثوب والبدن، والحكمية شرط جواز الصلاة".

(کتاب الصلاۃ ج:1،ص:114،ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408100809

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں