بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں پہنے ہوئے لباس کے دوبارہ استعمال سے غسل فرض ہونے کاحکم


سوال

 عموماً سلیپنگ سوٹ ہم بستری کے بعد پہن لیتے ہیں اور صبح غسل کر کے پاک ہو کر دوسرے کپڑے پہن لیتے ہیں اور اگلی رات وہی سلیپنگ سوٹ پہن کر سو جائیں بغیر ہم بستری کے،  کیا صبح پھر غسل کر کے پاک ہو نا پڑے گا؟

جواب

بصورتِ مسئولہ ہم بستری کے بعد غسل سے قبل جو سلیپنگ سوٹ استعمال کیا اور اگلی رات دوبارہ اسے پہن لیا تو محض سلیپنگ سوٹ کے استعمال سے غسل فرض نہیں ہوگا۔ غسل فرض ہونے کے لیے یا تو انزال (شہوت کے ساتھ منی کا شرم گاہ سے خارج ہونا) یا دخول (مرد کی شرم گاہ کا عورت کی شرم گاہ میں داخل) ہونا ضروری ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200155

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں