کیا جنابت کی حالت میں روزہ صحیح ہے؟
واضح رہے كہ ناپاكی اورجنابت نہ تو ابتداء صوم كےلیے مانع ہے اورنہ بقاء صوم كے منافی ہے ؛لہٰذا جنابت کی حالت میں روزہ رکھنا درست ہے اوراگر روزہ کی حالت میں احتلام سے جنابت طاری ہوجائےتوبھی روزہ کےلیےمضر نہیں ہے۔البتہ پاکی حاصل کرنے میں غیرضروری تاخیرنہيں كرنی چاہيے۔
فتاوی شامی میں ہے :
"(أو نزع المجامع) حال كونه (ناسيا في الحال عند ذكره) وكذا عند طلوع الفجر وإن أمنى بعد النزع لأنه كالاحتلام."
(قوله: وكذا عند طلوع الفجر) أي وكذا لا يفطر لو جامع عامدا قبل الفجر ونزع في الحال عند طلوعه.
(أو احتلم أو أنزل بنظر) ولو إلى فرجها مرارا (أو بفكر) وإن طال مجمع."
(كتاب الصوم،باب مايفسد الصوم ومالايفسده،ج:2،ص:397،396،ط:سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144509102160
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن