بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں کسی جگہ ہاتھ رکھنے سے ناپاکی کا حکم


سوال

 جنابت کی حالت میں کمرے کے بجلی کے بٹن وغیر سے اگر ہاتھ لگے اور نہانے کے بعد جب دوبارہ اس بٹن سے ہاتھ لگ جائے تو کیا وہ ناپاک ہو گا ؟

جواب

جنابت کی حالت میں انسان کا ظاہری بدن ناپاک نہیں ہوتا،  پاک ہی ہوتا ہے، لہذا  اگر جنبی آدمی اپنا ہاتھ کہیں لگا  لے ، اور اس پر کوئی تر  نجاست   (یعنی اتنی گیلی کہ ہاتھ لگانے سے اس پر بھی نجاست لگ جائے) نہیں تھی تو اس سے  وہ  چیز ناپاک نہیں ہو گی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201482

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں